...

11 views

جب تم تھے۔۔۔۔۔
تم کہا کرتے تھے کبھی ساتھ نہیں چھوڑو گے
یہ رشتہ جنموں کا کبھی اسے نہیں توڑو گے

وہ تمہاری وفا کی ہر ایک بات یاد آتی ہے
یاد کرتے کرتے ہم کو بڑا ہی رلاتی ہے

کتنی جھوٹی تھی نا وہ ساری باتیں تمہاری
کتنی بےچینی میں کٹتی ہے اب راتیں ہماری

بہت ناز ہوا کرتا تھا ہمیں ہماری محبت پر
بہت ناز ہوا کرتا تھا ہمیں ہماری قربت پر

کیا کہوں اتنا سنگ دل جانے کیسے وہ بن گیا
میرے ماتھے کی جانے کیسے وہ شکن بن گیا

کتنی حیرت ہے کیسے آسانی سے وہ آگے بڑھ گیا
وہ ہمارے ساتھ چلتے چلتے راہ میں آگے نکل گیا

بڑی آسانی سے اک پل میں بھلا دیا ہمارا فسانہ
جس سے واقف ہوا کرتا تھا ایک وقت سارا زمانہ

بہت کچھ سکھا دیا ظالم کی جھوٹی محبت نے
کہ کتنے انجان تھے ہم اپنی معصوم سی غفلت میں

© shaz