...

7 views

فقط ایک ملاقات
اگر فرصت ملے تمکو کبھی تو٫
محبّت کو ہماری آزما کر دیکھ لینا٫٫
پیکر شکستگی کا جو دیکھنا ہو تو٫
ہماری سمت آکر دیکھ لینا٫٫
تمہے جب چھوڑ ديں اپنے تمہارے٫
ہمیں اپنے برابر دیکھ لینا٫٫
تمہے جب غم ستانے لگے تو٫
ہمارے سنگ مسکرا کر دیکھ لینا٫٫
تمہے محسوس جب اندھیرا ہو تو٫
ہمارا دل جلاکر دیکھ لینا٫٫
تیرے احساس کی گرمی ملیگی٫
میرے اندر کا صحرا دیکھ لینا٫٫
غموں کا اک جو دفتر دیکھنا ہو٫
یقیناً میرے اندر دیکھ لینا٫٫
تمہے ہر سمت غم چپکے ملینگے٫
میرا ویران سا گھر دیکھ لینا٫٫
یوں تو مصروف ہوگے اپنوں میں٫
مگر ہمکو نظر بھر دیکھ لینا٫٫
یقیناً سوکھ جائیگا کسی دن٫
ہمارے دکھ کا ساگر دیکھ لینا٫٫
اگر پیچھے سے ہم آواز دیں تو٫
ہمیں اک بار مڑ کر دیکھ لینا٫٫
گلوں کی کوئی گنجائش نہ ہوگی٫
ہمیں اک بار پاکر دیکھ لینا۔۔۔۔


© urooj khan (URK)