...

5 views

ghazal
کوئی تو ہو غزل ایسی، کبھی تو شعر ایسا ہو
جسے پڑھ لوں تو جی بِہلے، جسے لکھ دوں دِلاسا ہو

یوں آدھی رات کو میں نے خیالوں میں تجھے ڈھونڈا
کہ تپتی ریت پر جیسے سِسکتا اک پیاسا ہو

کسی کو یاد ہے تِل اور کوئی بھولا نہیں آنکھیں
ہیں جسموں سے سبھی واقف، کوئی روح سے شناسا ہو

پتا تھا کہ ثمر کوئی نہیں دکھ کہ ازیں اِسکا
مگر تھا عشق کا بھی شوق، کہ مجھکو ذرا سا ہو

کُریدا ہے کبھی خود کو، کبھی چرکا لگایا ہے
تلاشا تجھ کو یوں گویا کہ مجھ میں ہی چھپا سا ہو

مری جاں حضرتِ ناصح! بحق ہیں آپ پر کہہ دیں
عذر کیسے بھلا چھوڑوں کہ جس میں ہی نشا سا ہو

جسے چاہا! جسے مانگا! کہیں کا اور ہی پایا
محبت نام کا جزبہ گوہر جیسے خفا سا ہو



© gohar e nayyab
#urdupoetry#love#yaad#khyal#shayari#mohbbt#ghazal#alfaaz#goharenayyab