...

8 views

شب ہجر
شب ہجر کو جھیلا ہے ہم نے
تیری یادوں کو مگر سنبھالا ہے ہم نے

پر اشک نگاہوں میں ہر پل
تیری تصویر کو سنبھالا ہے ہم نے

گہری رات کے اندھیرے میں
ہر لمحہ تجھے پکارا ہے ہم نے

اس دل میں قید تڑپ کو
سب سے چھپایا ہے ہم نے

تجھ سے ملنے کی آس میں
وقت کو گزارا ہے ہم نے

تیری راہ کو تکتے تکتے
زندگی کو یونہی گنوایا ہے ہم نے


© علوینہ آفتاب