...

7 views

مسکان
یہ چھت،یہ چاردیواری
کچھ ویرانیاں سمیٹے ہوئی یہ دہلیز

کچھ تلخ لمحے اور کچھ پچھتاوے
آنکھوں میں قید بنجر نظارے

یہ زباں پر قید باتیں اور
رنج کی زنجیر میں جکڑی یہ سوچ

ہر آہ بھری سانس اور
ہر درد بھری رات

یہ آنسو یہ غم اور یہ پچھتاوے
اوڑھ رکھیں ہیں نقاب جس کا

ہے وہ فقط ایک ہی مسکان
جو ہے مرہم ہر زخم پر

© All Rights Reserved