وہ لمحے جو لازوال ہو گئے
جب جب میں تمہارے ساتھ ہوا
موت کو شکست ہوئی
وقت رک گیا
کہ وہ لمحے کبھی
گزرے ہی نہیں
آج بھی جب مجھے
تمہاری یاد آتی ہے کبھی
میں پیچھے مڑتا ہوں اور
تمہارے بالوں کو ماتھے
سے ہٹاتا ہوں تو
کبھی تمہارا جھمکا ہلاتا ہوں
کبھی آہستگی سے
ہولے ہولے نام سے بلاتا ہوں تو
کبھی تمہارے رخسار
اپنے لبوں سے آلودہ کرنے کا
سزاوار بن جاتا ہوں
کبھی تمہارے لب آس و یاس کی پیاس
کے ہمراہی بنتے ہیں تو
کبھی تمہاری آنکھیں
قدموں کی زنجیر
وہ سیکنڈ، منٹ، گھنٹے جن میں
تم اور میں ساتھ ہوئے ہیں
وہ لمحے ہیں جو لازوال ہو گئے
موت کو شکست ہوئی
وقت رک گیا
کہ وہ لمحے کبھی
گزرے ہی نہیں
آج بھی جب مجھے
تمہاری یاد آتی ہے کبھی
میں پیچھے مڑتا ہوں اور
تمہارے بالوں کو ماتھے
سے ہٹاتا ہوں تو
کبھی تمہارا جھمکا ہلاتا ہوں
کبھی آہستگی سے
ہولے ہولے نام سے بلاتا ہوں تو
کبھی تمہارے رخسار
اپنے لبوں سے آلودہ کرنے کا
سزاوار بن جاتا ہوں
کبھی تمہارے لب آس و یاس کی پیاس
کے ہمراہی بنتے ہیں تو
کبھی تمہاری آنکھیں
قدموں کی زنجیر
وہ سیکنڈ، منٹ، گھنٹے جن میں
تم اور میں ساتھ ہوئے ہیں
وہ لمحے ہیں جو لازوال ہو گئے