...

8 views

تم بہت پیاری ہو
تم بہت پیاری ہو
اک تیز کٹاری ہو
پری ہو کہ ناری ہو

شوخ و چنچل ہو
دل کی ہلچل ہو
نظر کی خماری ہو
پری ہو کہ ناری ہو

زلف تیری چہرے پر
بیٹھی ناگن پہرے پر
کہاں کی راج دلاری ہو
پری ہو کہ ناری ہو

مسکراؤ تو فضا مہک جاۓ
دیکھ کے دل بخدا بہک جاۓ
برسات نے جیسے کلی نکھاری ہو
پری ہو کہ ناری ہو

دل کی اور آرزو نہیں
کچھ نہیں جو تو نہیں
ذندگی جتنی ہو تمہاری ہو
پری ہو کہ ناری ہو

تم بہت پیاری ہو
اک تیز کٹاری ہو
پری ہو کہ ناری ہو۔



© javid