...

13 views

Tum hanste raho shoq se.
طنزیہ آنکھوں اور مسکراتے لبوں سے
کیوں دیکھ رہے ہو میرے حال کو ہنستے ہوئے
بالوں کی سفیدی کو تم گھور کیوں رہے ہو
کیا واقف نہیں تم وقت کے ستم سے
کیا دیکھا نہیں تم نے تلخ ایام میں
رشتوں کے دھاگوں کو ٹوٹتے ہوئے
سورج کو غروب ہوتے دیکھ کر
کیا تم الجھن کا شکار نہیں ہوئے
کیا محسوس نہیں کیا تم نے
خود کو خود میں ڈوبتے ہوئے
آنکھوں میں نمی ہوتے ہوئے بھی
کیا کبھی نہیں ملے اپنوں سے مسکراتے ہوئے
ایک ویران کمرے میں،گہری خاموشی میں
کیا کاٹتے نہیں تم راتیں اشک بہاتے ہوئے
زندہ ہو کر بھی کیا دیکھی ہے تم نے
اپنی لاش کو اپنے اندر روتے ہوئے۔۔۔
گر نہیں گزرے یہ دور تم پہ
تو تم ہنستے رہو شوق سے
امتہ السلام
© Amtul Salam