...

11 views

خدا کی نافرمانی

انسانوں کی محبّت دل سے لگا لی ہے
دلِ مومن تُجھے ہوا کیا ہے؟؟
کسی کے عشق میں اس قدر برباد ہے
تیرے اس غم کی دوا کیا ہے؟؟
اس قدر ہلکان ہوتا رہا محبّت میں٫٫
یہ بتا تُجھے اس محبّت سے ملا کیا ہے؟؟
بے حیائی عام ہو گئی دنیا میں٫٫
پھر اس پردے٫ نقاب کی حیا کیا ہے؟؟
تیری بہتری تیرا رب بہتر جانتا ہے٫٫
تُجھے اس بارے میں پتہ کیا ہے؟؟
سب کچھ تو عطا کیا ہے تُجھے رب نے٫٫
پھر بتا تُجھے اس رب سے گِلہ کیا ہے؟؟
ابھی مایوس نہ ہو ذرا صبر تو کر٫٫
دیکھ رب نے تیری قسمت میں لکھا کیا ہے؟؟
اتنا نا فرمان ہو گیا ہے معاشرے کی خاطر٫٫
پھر بھی تو کہتا ہے میری خطا کیا ہے؟؟
محبّت میں حیا بے حیائی کا فرق بھول گیا٫٫
تُجھے یہ بھی نہ پتہ کہ محبّت کیا اور زنہ کیا ہے؟؟
محبوب کو اپنا سب کچھ مان بیٹھا تو٫٫
تُجھے نہیں پتہ محبوب کیا ہے اور خدا کیا ہے؟؟

© urooj khan (URK)