...

8 views

وہ صبح کا ستارہ





سینکڑوں ستارے چمکتے ہیں رات بھر
پھر بھی ہار جاتا ہے دلکش نظارہ
جانے کیسے سبقت لے جاتا ہے
وہ صبح کا ستارہ...
آفتاب کی آمد کی خاطر
اس سے تاریکی کی چادر لےکہ
اوڑھ لیتا ہے خود پہ
اور پھر منظر سے غائب ہو جاتا ہے
وہ صبح کا ستارہ...
باقی ستاروں کی طرح آسمان پہ
بے وقعت وقت نہیں گزارتا
ہر دن امید دلاتا ہے
لوگوں کو نئے سورج کی
وہ صبح کا ستارہ...
لوگ اندیکھا کر دیتے ہیں
روز اِن ٹمٹماتے ستاروں کو
مگر خاص نظر سے دیکھتے ہیں
اس ایک ستارے کو
جس میں امید جھلکتی ہے
اسکا زوال عروج ہے
روشنی کا, سحر کا
غروب ہوتے ہوئے بھی چھوڑ جاتا ہے
نشان اپنا
وہ صبح کا ستارہ....




© All Rights Reserved