...

7 views

کہتے ہیں
کوئی آشنا نہیں تصویر کے پس منظر سے
پھر کیوں سب ہنستے چہرے کو آباد کہتے ہیں
یہ آتش تو آدمی کو راکھ کر دیتی ہے
پھر کیوں روشن شے کو چراغ کہتے ہیں؟
چرھائی جاتی ہے قبروں پر بھی چادرگلاب
پھر کیوں اسے سرتاج گل کہتے ہیں؟
جہاں میں ہم نے پُرسکوں نہ پایا کسی کو
ملنے پر سب پھر کیوں ٹھیک ہوں کہتے ہیں؟
ان الجھے سلجھے حالات کو مرزا
اہل زمانہ کیوں گلزارحیات کہتے ہیں؟

© مرزا ہارون