...

10 views

وہ صرف ہمارا ہو ضروری تو نہیں ہے
وہ صرف ہمارا ہو ضروری تو نہیں ہے
قسمت کا ستارہ ہو ضروری تو نہیں ہے

دل ہے یہ ضروری نہیں بس تم پہ ہی آئے
اور صرف تمھارا ہو ضروری تو نہیں ہے

دِکھنے میں جو لگتا ہے بیچارہ سا وه تم کو
حالات کا مارا ہو ضروری تو نہیں ہے

موسم کی طرح لوگ بدلتے ہیں یہاں شاہ
وه تیرا سہارا ہو ضروری تو نہیں ہے

شاہ عالم باغی