...

20 views

کسان ‏اور ‏دہشت ‏گرد
دیش میں سب کی بھوک مٹاتا
خود جاگا اور ہمیں سلاتا
تو نے ہر انسان کو مارا
گر تو نے کسان کو مارا

پیٹ بھر کے کھاتا پیتا
ساٹھ سال تک زندا جیتا
تو نے اس احسان کو مارا
گر تو نے کسان کو مارا

چھپن 56 انچی سینہ کیا ہے
مقصد تیرے جینے کا کیاہے
حق کو سینہ تان کے مارا
تو نے گرکسان کو مارا

بھوکی پیٹ کون لڑے گا
دیش کے خاطر کون مرے گا
سرحد کے جوان کو مارا
گر تو نے کسان کو مارا

دہشت گردی کا الزام
لگا لیا کیوں کسان کے نام؟
تو نے ہندوستان کو مارا
گر تو نے کسان کو مارا

بھولا تو سب ہسٹری کو
لال بہادر شاستری کو
"جے جوان جے کسان کا نعرا،"
تو نے کیوں کسان کو مارا

ستم بھی ڈھایا بھرم کو توڑا
ناطوں کو توڑا دھرم بھی توڑا
ہندو ،سکھ مسلمان کو مارا
تو نے گر کسان کو مارا

اسیرٓٓ ہرگز ڈرنا۔۔ مت
ذہن کی غلامی کرنا مت
مر جایگا جہان سارا
تو نے گر کسان کو مارا

© AseerZada