...

5 views

میرا دعویٰ
یہ الگ بات ہے کہ وہ مجھے حاصل ہو نہیں سکتا
میرے محبوب کا لیکن کوئ متبادل ہو نہیں سکتا
مجھے نہ بہکاؤ اس کی لازماً کوئ مجبوری ہو گی
ورنہ میرے ارمانوں کا وہ قاتل ہو نہیں سکتا
مجھے وہ یاد تو کرتا ہوگا فرصت کے لمحات میں
مصروف تو ہو سکتا ہے وہ مجھ سے غافل ہو نہیں سکتا
میری آنکھوں میں سمایا ہے وہ کسی نور کی طرح
سو وہ کسی اور کی آنکھوں کا کاجل ہو نہیں سکتا
دل سے نکلی ہے یہ صدا کہ وہ میرا ہے جاوید
یہ دعویٰ میرا کبھی بھی باطل ہو نہیں سکتا
© javid