...

9 views

پیار و بہار کے لمحے
رہ ره کے جو یاد دلاتی ہے آپکی٫٫
اس چاندنی میں رات کی رانی کا کیا کریں؟؟
بے دم جو میسّر ہوئے ہجر کے لمحات٫٫
لمحاتِ اُلفت کی اُس نشانی کا کیا کریں؟؟
تاریخ گواہ ہے جس کے لیے ترسے تھے بوند بوند٫٫
بے وقت جو برسا ہے٫ اس پانی کا کیا کریں؟؟
کردار جب بدل گئے٫٫
کہانی کا کیا کریں؟؟
کوئی بھی شخص سننے کو تیار ہی نہیں٫٫
تیار کی ہوئی اس زبانی کا کیا کریں؟؟
شور و غل دنیا کا دستور بن گیا٫٫
لہجے میں جو شامل ہے ٫ رسانی کا کیا کریں؟؟
اس دورِ مفلسی میں اٹھتا ہے یہ سوال٫٫
بچپن تو جا چکا ہے٫ جوانی کا کیا کریں؟؟
ہلتی نہیں جو سوکھے ہوئے شجر کی طرح٫٫
موسمِ پتجھڑ میں اس رتِ سہانی کا کیا کریں؟؟
سرما کی ہواؤں نے ہے ہمیں کر دیا ہے ساکت٫٫
ٹھہری ہوئی اس بدن کی روانی کا کیا کریں؟؟
جب سے پسند آئی ہے عروج~ کی نئی غزل٫٫
تب سے ملال ہے کہ پرانی کا کیا کریں؟؟

© urooj khan (URK)