...

3 views

دل میں چاہت نہیں تو پھر کیا ہے یہ محبّت نہیں تو پھر کیا ہے ‏
دل میں چاہت نہیں تو پھر کیا ہے
یہ محبّت نہیں تو پھر کیا ہے

روز میں پوچھتا ہوں حال انکا
یہ محبّت نہیں تو پھر کیا ہے

روٹھ جائے وه جب مناؤں میں
یہ محبّت نہیں تو پھر کیا ہے

جان کر ہم بھی کھا رہے ہیں فریب
یہ محبّت نہیں تو پھر کیا ہے

ہو کے ناراض پھر بھی خوش ہوں شاہ
یہ محبّت نہیں تو پھر کیا ہے