...

6 views

ایسا کیوں ہوتا ہے
ایسا کیوں ہوتا ہے
میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے
جو مجھے اچھا لگتا ہے
وہ مجھ سے روٹھ جاتا ہے
رشتہ بننے سے پہلے ہی
اس سے رشتہ ٹوٹ جاتا ہے
میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے
آنکھوں میں نمی رہ جاتی ہے
ادھوری ہر خوشی رہ جاتی ہے
کچھ سمجھ نہیں پاتا میں
مجھ سے کہاں کمی رہ جاتی ہے
میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے
اب کی بار بھی کوئ بہت اچھا لگا
لیکن میرا اظہار اسے بہت برا لگا
اب کسی اور کو نہ چاہوں گا جاوید
اب کی بار میرے دل کو بڑا جھٹکا لگا
ایسا کیوں ہوتا ہے
میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے۔
© javid