...

6 views

مجھے تنہا رہنے دو
یہ رات، ہجر کی رات ہے
مجھے ذرا منانے تو دو
خوب انتظام کر رکھا تھا میں نے
،اب اس کی محفلوں کو
مجھے ذرا سجانے تو دو
صدیوں سے قید ان آنسوؤں کو
مجھے ذرا بہانے تو دو
اس اندھیری رات کے،اندھیروں میں
مجھے تنہا رہنے دو
تم واپس آو گے کبھی
اس گمان کو اب مجھ سے
جدا ہی رہنے دو


© علوینہ آفتاب