التجا
میرا اصرار نہیں تُم سے
فقط یہ التجا ہے کہ
میری اک التجا کا مان رکھ لو
کسی دن لوٹ کر آؤ
مجھے پھر ٹوٹ کر چاہو
بھلے پھر توڑ جانا تُم
میری آنکھوں میں دیکھو اور
مجھے پھر خواب دکھلاؤ
بھلے واپس چلے جانا
کسی دن لوٹ کر آؤ
میرے خوابوں کے مرنے میں
ذرا سا وقت باقی ہے
خوابوں کے مرجھانے ، مر جانے سے
پہلے لوٹ کر آؤ
میرے خوابوں کو اپنی آنکھوں کی
روشنی عطا کر دو
میرے مرے ، مرجھاۓ خوابوں کو ہرا کر دو
میرا اصرار نہیں سُن لو
میری اک التجا کا مان رکھ لو
کسی دن لوٹ کر آؤ
وجدان نفیس
© Wajdan Nafees
فقط یہ التجا ہے کہ
میری اک التجا کا مان رکھ لو
کسی دن لوٹ کر آؤ
مجھے پھر ٹوٹ کر چاہو
بھلے پھر توڑ جانا تُم
میری آنکھوں میں دیکھو اور
مجھے پھر خواب دکھلاؤ
بھلے واپس چلے جانا
کسی دن لوٹ کر آؤ
میرے خوابوں کے مرنے میں
ذرا سا وقت باقی ہے
خوابوں کے مرجھانے ، مر جانے سے
پہلے لوٹ کر آؤ
میرے خوابوں کو اپنی آنکھوں کی
روشنی عطا کر دو
میرے مرے ، مرجھاۓ خوابوں کو ہرا کر دو
میرا اصرار نہیں سُن لو
میری اک التجا کا مان رکھ لو
کسی دن لوٹ کر آؤ
وجدان نفیس
© Wajdan Nafees