...

16 views

قصہ دل کا
قصہ دل کا یوں بیاں ہو رہا ہے
عشق آنکھوں سے عیاں ہو رہا ہے

تک رہی ہوں کب سے تیری راہیں
آ جاؤ اب کے دل پریشاں ہو رہا ہے

تم پاس ہو ناں میرے؟ ہم دم
یا کہ مجھے ایسا گماں ہو رہا ہے

عشق سینے میں پیوست ہے میرے
اور آئے دن پختہ یہ نشاں ہو رہا ہے

لذت اسے مل رہی ہے عشق کی
میرا تو سراسر نقصاں ہو رہا ہے

تم انجان و بے خبر پڑے ہو وہاں
یہاں میرا دل تم پہ قرباں ہو رہا ہے

عشق کی داستاں ایسی ہے ہماری
سن کے سارا زمانہ حیراں ہو رہا ہے
© Ulfat