...

5 views

ہوائوں بتائو تو سہی
کون ہوائوں سے پوچھتا ہے؟
کیوں سبک رفتاری سے
طوفان کا روپ دھار لیا
جو راہ میں آیا اسکا قدم اکھاڑ لیا
کیوں اتنی ہے خاک اڑائی؟
کوئی پوچھ بھی لے اگر
ہوائیں کہاں بتاتی ہیں
کہاں سے وارد ہوتی ہیں
کس اور جاتی ہیں
رستے میں جو بھی آئے
اسکو لپیٹ میں لے آتی ہیں
پھر
کسی کا آشیاں بکھرا
کسی کی زلف لہرائی
کسی کی آنکھوں میں خاک اڑی
کسی کی خوشبو چرالائی
ہوائوں نے ہونے کا یوں احساس دلایا
باد صباء سے یک لخت کیوں طوفان ہی آیا
وجہ کیا بنئ آخر؟
کون ہوائوں سے پوچھتا ہے
کیوں سبک رفتاری سے
طوفان کا روپ دھار لیا
کیوں اتنی ہے خاک اڑائئ؟

2.41 am
10.oct.2022


© Hajoom.E.Tanhai