...

5 views

چاہا تھا جسکو دل سے کسی اور ہی کی تھی ‏
چاہا تھا جسکو دل سے کسی اور ہی کی تھی
چاہت بھی اسکے دل میں کسی اور ہی کی تھی

سارے شہر کو صرف مری ہی تلاش تھی
لیکن مجھے تلاش کسی اور ہی کی تھی

کیسے بتاؤں کتنا مجھے اس سے پیار تھا
لیکن وه عاشقی تو کسی اور ہی کی تھی

میرے چمن کو اس نے جلا کر یہ کہہ دیا
گھر پھونکنے کی چال کسی اور ہی کی تھی

اب تووه مسکرا کے مجھے دیکھتے نہیں
چہرے پہ روشنی تو کسی اور ہی کی تھی

چاہا تھا میں نے روح کی گہرائی سے اسے
قسمت میں دیکھئے وه کسی اور ہی کی تھی

شاہ عالم باغی