...

5 views

زندگی/مشکلات
#Hardships
کیوں ہر لمحہ غور دکھوں پر کیا جائے
یہ زندگی خوشیوں کا بھی تو گہوارہ ہے
یہ سچ ہے کہ آزمائشیں ہیں بہت
مگر انہوں نے ہی تو ایمان کو نکھارا ہے
منزل کی تلاش میں تھکتے قدم
یہ یاد رکھیں کہ دعا ہی ان کا سہارا ہے
تلخ تجربات اس زندگی کا حصہ تو ہیں مگر
انہوں نے ہی تو ہر پل تجھے سنوارا ہے
ناامیدی تجھے زیب نہیں دیتی، اے غافل
ہر چیز اس کن کا ہی تو ایک اشارہ ہے
© علوینہ آفتاب