...

5 views

تلخ ‏حقیقت ‏
آج ایک عجب سا رواج بنا ہوا ہے
سچا ہی ذلالت کے گڑھ میں پھنسا ہوا ہے

گر چاہے بھلا وہ جس کے لیے بھی
وہی خلاف اس کے سازشوں میں تلا ہوا ہے

ہے شاید وہ بھی یہ سوچ کر خاموش کہ
آج جھوٹے کے آنگن میں پھول کھلا ہوا ہے

اب کسی سے ہو گا کیا شکوہ
جب اپنا سایہ ہی دشمنوں سے ملا ہوا ہے

اب سچے کی کچھ یوں ہے حالت جیسے
کوءی شکار عقاب کے پنجوں میں دبا ہوا ہے

آج کے مسلمان کی حالت سے لگتا ہے واجد
جیسے وہ بھی بتوں کی پوجا میں لگا ہوا ہے