...

7 views

ملال
‎(مکمل غزل)
'چراغ'

چراغ جلانا ضروری ہے مگر،،،،
فقط چراغ جلا دینا کمال نہیں ہوتا۔

‏💨چراغ جلا کر پھر تیز آندھیوں سے
اسے بچاۓ رکھنا کمال ہوتا ہے۔
‏💨تنہا تاریک سیاہ شب میں
دوزانو ہو کر بیٹھ جانا
اسے دیکھتے رہنا
اور اس کے سنگ جاگتے رہنا کمال ہوتا ہے
‏💨ہواؤں کی زد میں آنے سے قبل
زد میں آ جاۓ تو پھڑپھڑانے سے قبل
نرم ہتھیلیاں تیز لُو کی نظر کر کے
بقا کا گھیرا بناۓ رکھنا کمال ہوتا ہے
‏💨ایک رانجھے کے فلسفے پہ
ایک ہی شمع کا پروانہ بن کے
جوانیاں گنوا دینا
اور،،،،،
ملال تک نہ ہونا کمال ہوتا ہے۔
ماہل