...

6 views

میرے الفاظ
میرے الفاظ ناکافی ہیں شاید
اس کے درد مٹانے کے لئے
اس کے دل میں امید کی کرن
جگانے کے لیے
اس کی آنکھوں سے آنسو
مٹانے کے لئے
اس کے چہرے پر مسکراہٹ
لانے کے لیے
اس کے دل میں جگہ
بنانے کے لیے
اس کا ساتھ پانے کے لیے
اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ
تھمانے کے لیے
میرے الفاظ ناکافی ہیں شاید
اس کے درد مٹانے کے لیے


© All Rights Reserved