...

12 views

نا جانے کیوں؟
نا جانے کیوں ؟
تیری یادیں اب مجھ کو ستاتی نہیں
تیری باتیں اب مجھ کو یاد آتی نہیں
تیری آنکھیں اب مجھ کو کچھ کہتی نہیں
نا جانے کیوں؟
تجھ سے محبت تھی
یا فقط ایک سراب تھا
نا جانے کیوں؟
میں کچھ جانتی نہیں
، اور اب حال کچھ ایسا ہے کہ
تیری ادائیں مجھ کو بھاتی نہیں
تیری مسکراہٹیں مجھ کو لبھاتی نہیں
تیری آہٹیں مجھ کو پکارتی نہیں
نا جانے کیوں؟


© علوینہ آفتاب