...

13 views

تمہارا چہرہ
مسلسل میری آنکھوں کی طلب ہے تمہارا چہرہ
میرے لیے سکوں کا واحد مطلب ہے تمہارا چہرہ

بے چین کیے رکھتا ہے یہ دلِ بے چین کو میرے
بہت سکوں آور ہو کے بڑا غضب ہے تمہارا چہرہ

نظر آئے تو سکون ہے نہ آئے تو بے سکونی ہے
سانسیں میری آنے جانے کا سبب ہے تمہارا چہرہ

مانندِ گُل شاداب ہے یہ دن کے اوقات میں اور
مثلِ مہتاب روشن تر سرِ شب ہے تمہارا چہرہ

کہاں دیکھوں کیوں دیکھوں کیسے دیکھوں
میرے روبرو شب و روز جب ہے تمہارا چہرہ

اسے دیکھیں تو پلک جھپکنا بھول جاتی ہیں
گستاخ میری آنکھیں، با ادب ہے تمہارا چہرہ

شگفتگی شادابی رعنائی نازکی اور دلکشی
اجزائے حُسن کا کامل مرکب ہے تمہارا چہرہ

الفت بے بس ہے کچھ کہنے لکھنے کو اس پر کہ
حسن سراپا ہے عجب ہے غضب ہے تمہارا چہرہ


©  ؔصائمہ الفت